Book - حدیث 14

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ كَيْفَ التَّكَشُّفُ عِنْدَ الْحَاجَةِ صحیح حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ رَجُلٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ حَاجَةً لَا يَرْفَعُ ثَوْبَهُ حَتَّى يَدْنُوَ مِنْ الْأَرْضِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ قَالَ أَبُو عِيسَى الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بِهِ

ترجمہ Book - حدیث 14

کتاب: طہارت کے مسائل باب: قضائے حاجت کے وقت کپڑ اتارنے کا ادب سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب قضائے حاجت کا ارادہ کرتے تو جب تک زمین کے قریب نہ ہو جاتے اپنا کپڑا نہ اٹھاتے تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو عبدالسلام بن حرب نے اعمش سے اور انہوں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت کیا ہے ، مگر یہ سند ضعیف ہے ۔
تشریح : فائدہ: (1) یہ روایت ضعیف ہے تاہم بہتر یہی ہے کہ انسان کو علیحدگی میں بھی عریاں (ننگا) ہونے سے ازحد احتیاط کرنی چاہیے ، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کازیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔ فائدہ: (1) یہ روایت ضعیف ہے تاہم بہتر یہی ہے کہ انسان کو علیحدگی میں بھی عریاں (ننگا) ہونے سے ازحد احتیاط کرنی چاہیے ، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اس بات کازیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔