کِتَابُ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَتَحْزِيبِهِ وَتَرْتِيلِهِ بَابُ تَحزِيبِ القُرآنِ صحيح إلا قوله لم ينزل من سبع شاذ لمخالفته لقوله اقرأه في ثلاث حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ قَالَ فِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثُمَّ قَالَ فِي شَهْرٍ ثُمَّ قَالَ فِي عِشْرِينَ ثُمَّ قَالَ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ ثُمَّ قَالَ فِي عَشْرٍ ثُمَّ قَالَ فِي سَبْعٍ لَمْ يَنْزِلْ مِنْ سَبْعٍ
کتاب: قرات قرآن اس کے جز مقرر کرنے اور ترتیل سے پڑھنے کے مسائل
باب: قرآن مجید کے پارے اور حصے کرنا
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ کتنے دنوں میں قرآن پڑھا جائے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” چالیس دنوں میں “ پھر فرمایا ” ایک مہینے میں “ پھر کہا ” بیس دنوں میں “ پھر کہا: ” پندرہ دنوں میں “ پھر کہا ” دس دنوں میں “ پھر کہا ” سات دنوں میں “ اور سات سے کم نہیں کیا ۔
تشریح :
شیخ البانی ؒ کے نزدیک اس میں (لم ينزل من سبع) کے الفاظ صحیح نہیں۔کیونکہ صحیح روایت (1391) میں تین دن میں پڑھ کا حکم ہے۔
شیخ البانی ؒ کے نزدیک اس میں (لم ينزل من سبع) کے الفاظ صحیح نہیں۔کیونکہ صحیح روایت (1391) میں تین دن میں پڑھ کا حکم ہے۔