Book - حدیث 1393

کِتَابُ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَتَحْزِيبِهِ وَتَرْتِيلِهِ بَابُ تَحزِيبِ القُرآنِ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا قُرَّانُ بْنُ تَمَّامٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو خَالِدٍ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ جَدِّهِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ فِي حَدِيثِهِ أَوْسُ بْنُ حُذَيْفَةَ قَالَ قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ قَالَ فَنَزَلَتْ الْأَحْلَافُ عَلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَأَنْزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي مَالِكٍ فِي قُبَّةٍ لَهُ قَالَ مُسَدَّدٌ وَكَانَ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَقِيفٍ قَالَ كَانَ كُلَّ لَيْلَةٍ يَأْتِينَا بَعْدَ الْعِشَاءِ يُحَدِّثُنَا و قَالَ أَبُو سَعِيدٍ قَائِمًا عَلَى رِجْلَيْهِ حَتَّى يُرَاوِحُ بَيْنَ رِجْلَيْهِ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ وَأَكْثَرُ مَا يُحَدِّثُنَا مَا لَقِيَ مِنْ قَوْمِهِ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ يَقُولُ لَا سَوَاءَ كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ مُسْتَذَلِّينَ قَالَ مُسَدَّدٌ بِمَكَّةَ فَلَمَّا خَرَجْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ كَانَتْ سِجَالُ الْحَرْبِ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ نُدَالُ عَلَيْهِمْ وَيُدَالُونَ عَلَيْنَا فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةً أَبْطَأَ عَنْ الْوَقْتِ الَّذِي كَانَ يَأْتِينَا فِيهِ فَقُلْنَا لَقَدْ أَبْطَأْتَ عَنَّا اللَّيْلَةَ قَالَ إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ جُزْئِي مِنْ الْقُرْآنِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَجِيءَ حَتَّى أُتِمَّهُ قَالَ أَوْسٌ سَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُحَزِّبُونَ الْقُرْآنَ قَالُوا ثَلَاثٌ وَخَمْسٌ وَسَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَى عَشْرَةَ وَثَلَاثَ عَشْرَةَ وَحِزْبُ الْمُفَصَّلِ وَحْدَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ أَتَمُّ

ترجمہ Book - حدیث 1393

کتاب: قرات قرآن اس کے جز مقرر کرنے اور ترتیل سے پڑھنے کے مسائل باب: قرآن مجید کے پارے اور حصے کرنا سیدنا اوس بن حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم ثقیف کے وفد کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ ( اس وفد سے ) حلیف لوگ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ کے مہمان بن گئے اور ( دوسرے ) بنی مالک کو رسول اللہ ﷺ نے اپنے ایک خیمے میں اقامت دی ۔ مسدد نے کہا کہ اوس بن حذیفہ اس وفد میں شامل تھے جو ثقیف کی طرف سے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا ۔ اوس بن حذیفہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ عشاء کے بعد ہمارے ہاں روزانہ تشریف لاتے اور بات چیت کرتے تھے ۔ ابوسعید نے کہا : آپ اپنے پاؤں پر کھڑے کھڑے باتیں کرتے اور زیادہ دیر کھڑے رہنے کی وجہ سے کبھی ایک پاؤں پر زور دے کر کھڑے ہوتے کبھی دوسرے پر ۔ اور آپ ﷺ بالعموم اپنی قوم قریش کے ساتھ بیتے حالات بیان فرمایا کرتے ۔ فرماتے ” ہم برابر نہ تھے ، بلکہ کمزور و ناتواں تھے ۔ مسدد کے الفاظ ہیں ” مکے میں ، جب ہم مدینے آ گئے تو ہم میں اور ان میں لڑائی شروع ہو گئی ۔ کبھی ہم ان پر غالب آتے کبھی وہ ۔ “ ایک رات آپ ﷺ نے اپنے مقررہ وقت پر آنے پر تاخیر کر دی تو ہم نے کہا : آج رات آپ تاخیر سے تشریف لائے ہیں ؟ فرمایا ” میرا ایک جزء قرآن کا رہتا تھا ، میں نے اس کی تلاوت مکمل کیے بغیر آنا پسند نہ کیا ۔ “ اوس کہتے ہیں ، میں نے اصحاب رسول ﷺ سے معلوم کیا کہ آپ لوگ قرآن کے حصے کس طرح کرتے ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ پہلا حصہ تین سورتوں کا ، ( بقرہ ، آل عمران اور نساء ) دوسرا حصہ پانچ سورتوں کا ( مائدہ سے براۃ تک ) تیسرا حصہ سات سورتوں کا ( یونس سے نحل تک ) چوتھا حصہ نو سورتوں کا ( بنی اسرائیل سے فرقان تک ) پانچواں حصہ گیارہ سورتوں کا ( شعراء سے یسین تک ) ، چھٹا حصہ تیرہ سورتوں کا ( صافات سے حجرات تک ) اور ساتواں حصہ مفصل کا ( ق سے آخر تک ) امام ابوداؤد ؓ نے کہا : ابوسعید کی حدیث زیادہ کامل ہے ۔
تشریح : اسی روایت میں اشارہ ہے کہ موجودہ معروف منازل قرآن ۔قرن اول میں معمول بہاتھیں۔ اسی روایت میں اشارہ ہے کہ موجودہ معروف منازل قرآن ۔قرن اول میں معمول بہاتھیں۔