كِتَابُ تَفرِيع أَبوَاب شَهرِ رَمضَان بَابُ مَنْ قَالَ سَبْعٌ وَعِشْرُونَ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّهُ سَمِعَ مُطَرِّفًا عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ قَالَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ
کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل
باب: ستائیسویں رات کے لیلۃالقدر ہونے کا بیان
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ؓ ، نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” ستائیسویں کی رات شب قدر ہے ۔ “
تشریح :
امام شافعی رحمۃ للہ وغیرہ کہتے ہیں۔کہ جن مختلف راتوں میں لیلۃ القدر ہونے کا زکر ہے۔وہ ہمیشہ کےلئے نہیں ہیں۔بلکہ یہ حسب حال سوالوں کے جوابات تھے۔مثلا وہ کہتے ہیں کہ کیاہم اسے فلاں رات میں تلاش کریں۔؟آپ فرماتے ہیں۔ہاں! فلاں رات میں تلاش کرو۔واللہ اعلم۔اور جس نے جو سنا اسی کاقائل رہا۔اور ستایئسیویں رات کےشب قدر ہونے کے قائلین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔(عون المعبود)