Book - حدیث 1361

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ صحيح دون قوله بين الأذانين والمحفوظ بعد الوتر - حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَجَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْمُقْرِئَ أَخْبَرَهُمَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ قَائِمًا، وَرَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الْأَذَانَيْنِ، وَلَمْ يَكُنْ يَدَعُهُمَا. قَالَ جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ فِي حَدِيثِهِ وَرَكْعَتَيْنِ جَالِسًا بَيْنَ الْأَذَانَيْنِ. زَادَ: جَالِسًا.

ترجمہ Book - حدیث 1361

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھی ، پھر کھڑے ہو کر آٹھ رکعتیں پڑھیں ۔ اور دونوں اذانوں ( فجر کی اذان اور اقامت ) کے درمیان دو رکعتیں پڑھیں اور آپ ﷺ انہیں ترک نہ کیا کرتے تھے ۔ جعفر بن مسافر کی روایت ہے کہ دو اذانوں کے مابین دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے ۔ یہ اضافہ ( بیٹھ کر ) جعفر بن مسافر کا ہے ۔
تشریح : فائدہ: اس روایت میں شیخ البانی﷫ کے نزدیک(بین الاذانین) ’’دونوں اذانوں کے درمیان‘‘ کے الفاظ ثابت نہیں۔ بلکہ اصل الفاظ ( جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے)(بعد الوتر) ہیں۔ یعنی وتروں کے بعد نبیﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں۔ فائدہ: اس روایت میں شیخ البانی﷫ کے نزدیک(بین الاذانین) ’’دونوں اذانوں کے درمیان‘‘ کے الفاظ ثابت نہیں۔ بلکہ اصل الفاظ ( جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے)(بعد الوتر) ہیں۔ یعنی وتروں کے بعد نبیﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں۔