Book - حدیث 1357

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَصَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ جَاءَ فَصَلَّى أَرْبَعًا، ثُمَّ نَامَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَدَارَنِي فَأَقَامَنِي، عَنْ يَمِينِهِ، فَصَلَّى خَمْسًا، ثُمَّ نَامَ حَتَّى سَمِعْتُ غَطِيطَهُ، -أَوْ خَطِيطَهُ-، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الْغَدَاةَ.

ترجمہ Book - حدیث 1357

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ کا بیان ہے کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ بن حارث ؓا کے ہاں رات گزاری ۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھی ، پھر گھر تشریف لائے اور چار رکعتیں پڑھیں ، پھر سو رہے ، پھر جاگے اور نماز پڑھنے لگے ۔ میں بھی اٹھا اور آپ ﷺ کے بائیں جانب کھڑا ہوا تو آپ ﷺ نے مجھ کو اپنی دائیں جانب پھیر لیا ۔ پھر آپ ﷺ نے پانچ رکعتیں پڑھیں ، پھر سو گئے حتیٰ کہ میں نے آپ کے خراٹے سنے ۔ پھر آپ ﷺ اٹھے اور دو رکعتیں پڑھیں ، پھر نماز فجر کے لیے تشریف لے گئے ۔