Book - حدیث 1348

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ صحيح إلا الأربع والمحفوظ ركعتان حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُعَاوِيَةَ، عَنْ بَهْزٍ، حَدَّثَنَا زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَى، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْعِشَاءَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى أَهْلِهِ، فَيُصَلِّي أَرْبَعًا ثُمَّ يَأْوِي إِلَى فِرَاشِهِ... ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ: يُسَوِّي بَيْنَهُنَّ فِي الْقِرَاءَةِ وَالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي التَّسْلِيمِ: حَتَّى يُوقِظَنَا.

ترجمہ Book - حدیث 1348

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان بہز نے زرارہ بن اوفی سے روایت کیا وہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا : آپ ﷺ لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھا کر گھر تشریف لاتے اور چار رکعتیں پڑھتے پھر اپنے بستر پر آ جاتے ، اور حدیث تفصیل کے ساتھ بیان کی مگر اس میں یہ ذکر نہیں کیا کہ آپ ﷺ ( تہجد کی رکعات میں ) قرآت ، رکوع اور سجود برابر رکھتے اور نہ سلام ہی کے بارے میں یہ کہا کہ آپ ﷺ اس سے ہمیں جگا دیتے ۔
تشریح : فائدہ: اس میں بھی چار رکعات کی بجائے ، محفوظ الفاظ دو رکعت ہی ہیں، جیسا کہ پہلے گزرا۔ (شیخ البانی) فائدہ: اس میں بھی چار رکعات کی بجائے ، محفوظ الفاظ دو رکعت ہی ہیں، جیسا کہ پہلے گزرا۔ (شیخ البانی)