Book - حدیث 1326

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمُ الصُّبْحَ,صَلَّى رَكْعَةً وَاحِدَةً، تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى<.

ترجمہ Book - حدیث 1326

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھنا سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا ” رات کی نماز دو دو رکعت ہے ۔ جب تم میں سے کسی کو صبح ہو جانے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لے ۔ یہ اس کی پڑھی ہوئی نماز کو وتر بنا دے گی ۔ “