Book - حدیث 1324

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ افْتِتَاحِ صَلَاةِ اللَّيْلِ بِرَكْعَتَيْنِ صحیح موقوف حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: إِذَا... بِمَعْنَاهُ، زَادَ:: ثُمَّ لِيُطَوِّلْ بَعْدُ مَا شَاءَ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَجَمَاعَة، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَوْقَفُوهُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ وَابْنُ عَوْنٍ أَوْقَفُوهُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ وَرَوَاهُ ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: فِيهِمَا تَجَوُّزٌ.

ترجمہ Book - حدیث 1324

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: تہجد شروع کرتے وقت پہلے دو رکعتیں پڑھنا سیدنا ابوہریرہ ؓ نے فرمایا کہ جب “ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور اس میں مزید کہا : ” پھر اس کے بعد جس قدر چاہے لمبی نماز پڑھے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو حماد بن سلمہ ، زہیر بن معاویہ اور ایک جماعت نے ہشام بن محمد سے روایت کیا ہے ، تو انہوں نے اس کو سیدنا ابوہریرہ ؓ پر موقوف کیا ہے ۔ اور اسی طرح اس ( حدیث ) کو ایوب اور ابن عون نے روایت کیا ہے ، تو انہوں نے بھی اس کو سیدنا ابوہریرہ ؓ پر موقوف کیا ہے ۔ اور ابن عون ، محمد بن سیرین سے روایت کرتے ہیں ، تو اس میں ہے کہ ان دونوں ( پہلی رکعات ) کو مختصر رکھے ۔
تشریح : فائدہ: تہجد شروع کرتے وقت پہلے دورکعتیں ہلکی اور مختصر پڑھنا مستحب ہے اور رسول اللہﷺ ک معمولات سے اسی طرح ثابت ہے۔ اس سے طبیعت میں نشاط آجاتی ہے۔ اور اس کےبعد جس قدر چاہے لمبی نماز پڑھتا رہے۔ فائدہ: تہجد شروع کرتے وقت پہلے دورکعتیں ہلکی اور مختصر پڑھنا مستحب ہے اور رسول اللہﷺ ک معمولات سے اسی طرح ثابت ہے۔ اس سے طبیعت میں نشاط آجاتی ہے۔ اور اس کےبعد جس قدر چاہے لمبی نماز پڑھتا رہے۔