كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّﷺ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً حَتَّى بَلَغَ الْقَذَالَ وَهُوَ أَوَّلُ الْقَفَا وَقَالَ مُسَدَّدٌ مَسَحَ رَأْسَهُ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ حَتَّى أَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ أُذُنَيْهِ قَالَ مُسَدَّدٌ فَحَدَّثْتُ بِهِ يَحْيَى فَأَنْكَرَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد و سَمِعْت أَحْمَدَ يَقُولُ إِنَّ ابْنَ عُيَيْنَةَ زَعَمُوا أَنَّهُ كَانَ يُنْكِرُهُ وَيَقُولُ إِيشْ هَذَا طَلْحَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ
کتاب: طہارت کے مسائل باب: نبی ﷺ کے وضو کا بیان جناب طلحہ بن مصرف اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے بیان کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سر کا مسح ایک بار کرتے تھے حتیٰ کہ ( ہاتھ ) «قذال» تک لے جاتے تھے ۔ «قذال» گدی کے شروع کو کہتے ہیں ۔ جناب مسدد ( اپنی روایت میں ) کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے سر کا مسح کیا ( سر کے ) شروع سے لے کر آخر تک حتیٰ کہ اپنے ہاتھ کانوں کے نیچے سے نکالے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد ؓ کو سنا وہ کہتے تھے کہ ابن عیینہ اس حدیث کا انکار کرتے تھے ۔ وہ کہتے تھے کہ «طلحة عن أبيه عن جده» یہ کیا اور کیسی سند ہے ؟ ( یعنی ضعیف ہے ) ۔