Book - حدیث 1309

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ صحیح - حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ح، وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ الْمَعْنَى عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا أَيْقَظَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّيَا أَوْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا,كُتِبَا فِي الذَّاكِرِينَ وَالذَّاكِرَاتِ<. وَلَمْ يَرْفَعْهُ ابْنُ كَثِيرٍ وَلَا ذَكَرَ أَبَا هُرَيْرَةَ جَعَلَهُ كَلَامَ أَبِي سَعِيدٍ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: وَأُرَاهُ ذَكَرَ أَبَا هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبو دَاود: وَحَدِيثُ سُفْيَانَ مَوْقُوفٌ.

ترجمہ Book - حدیث 1309

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: رات کے قیام کا بیان سیدنا ابوسعید اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب شوہر اپنی اہلیہ کو رات کے وقت جگاتا ہے اور وہ دونوں نماز پڑھتے یا دو رکعتیں پڑھتے ہیں تو ان کا اندراج ذاکرین و ذاکرت میں ہو جاتا ہے ۔ “ ابن کثیر نے اس کو مرفوع ذکر نہیں کیا اور نہ سیدنا ابوہریرہ ؓ کا نام ہی لیا بلکہ اسے ابوسعید کا کلام بتایا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابن مہدی نے سفیان سے روایت کیا اور کہا : میرا خیال ہے کہ اس نے ابوہریرہ ؓ کا نام لیا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : سفیان کی حدیث موقوف ہے ۔
تشریح : فائدہ: اس حدیث میں گویا آیت کریمہ﴿وَالذّ‌ٰكِر‌ينَ اللَّهَ كَثيرً‌ا وَالذّ‌ٰكِر‌ٰ‌تِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَغفِرَ‌ةً وَأَجرً‌ا عَظيمًا﴾... سور ۃ الاحزاب35’’ اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنے والے مرداور اللہ کا بہت زیادہ ذکرکرنے والی عورتوں کے لیے للہ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار فرمایا ہے۔‘‘ کی تفسیر کی طرف اشارہ ہے۔ فائدہ: اس حدیث میں گویا آیت کریمہ﴿وَالذّ‌ٰكِر‌ينَ اللَّهَ كَثيرً‌ا وَالذّ‌ٰكِر‌ٰ‌تِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَغفِرَ‌ةً وَأَجرً‌ا عَظيمًا﴾... سور ۃ الاحزاب35’’ اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنے والے مرداور اللہ کا بہت زیادہ ذکرکرنے والی عورتوں کے لیے للہ نے مغفرت اور اجر عظیم تیار فرمایا ہے۔‘‘ کی تفسیر کی طرف اشارہ ہے۔