Book - حدیث 1306

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَى قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ، يَضْرِبُ مَكَانَ كُلِّ عُقْدَةٍ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ، فَإِنِ اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللَّهَ,انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَإِنْ صَلَّى انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ، وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ كَسْلَانَ<.

ترجمہ Book - حدیث 1306

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: رات کے قیام کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی سوتا ہے تو شیطان اس کی گدی کے پاس تین گرہیں لگا دیتا ہے اور ہر گرہ پر یہ دم کرتا ہے ۔ ” رات لمبی ہے سویا رہ “ اگر وہ جاگ جائے ، اللہ کا ذکر کرے تو ایک گروہ کھل جاتی ہے اگر وہ وضو کر لے تو دوسری کھل جاتی ہے ۔ اور اگر نماز پڑھ لے تو تیسری بھی کھل جاتی ہے اور وہ ہشاش بشاش ، خوش خوش صبح کرتا ہے ۔ ورنہ بری حالت اور کسل مندی کی کیفیت میں صبح کرتا ہے ۔ “
تشریح : فوائد ومسائل: (1)شیطان کا دم کرنا اور گرہ لگانا امور غیبیہ میں سے ہے، ان کی کیفیت مجہور ہے۔(2)یہ اور اس قسم کی دیگر احادیث میں جس شیطان کا ذکر آتاہے وہ غالباً ’’قرین‘‘ ہی ہوتا ہے۔ یعنی جو ہر انسان کے ساتھ رہتا ہے۔(3)اس حدیث میں نماز تہجد اور بالتبع نماز فجر اول وقت میں باجماعت کی ظاہری برکات کا بیان ہے اور تجربہ اس کا بہترین شاہد ہے کہ دنیا کے قیمتی مقویات بھی یہ فرحت و سرور نہیں دے سکتے جو اس عمل سے حاصل ہوتے ہیں۔ فوائد ومسائل: (1)شیطان کا دم کرنا اور گرہ لگانا امور غیبیہ میں سے ہے، ان کی کیفیت مجہور ہے۔(2)یہ اور اس قسم کی دیگر احادیث میں جس شیطان کا ذکر آتاہے وہ غالباً ’’قرین‘‘ ہی ہوتا ہے۔ یعنی جو ہر انسان کے ساتھ رہتا ہے۔(3)اس حدیث میں نماز تہجد اور بالتبع نماز فجر اول وقت میں باجماعت کی ظاہری برکات کا بیان ہے اور تجربہ اس کا بہترین شاہد ہے کہ دنیا کے قیمتی مقویات بھی یہ فرحت و سرور نہیں دے سکتے جو اس عمل سے حاصل ہوتے ہیں۔