كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى حسن حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >صَلَاةٌ فِي إِثْرِ صَلَاةٍ لَا لَغْوَ بَيْنَهُمَا كِتَابٌ فِي عِلِّيِّينَ<.
کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل
باب: نماز چاشت کے احکام و مسائل
سیدنا ابوامامہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ایک نماز کے بعد دوسری نماز ، اس طرح کہ ان کے مابین کوئی لغو نہ ہو ، ( اس عمل سے ) علیین میں نام درج ہو جاتا ہے ۔ “
تشریح :
فائدہ :[علیین] وہ مقا م ہے جہاں صالحین کے اعمال نامے رکھے گئے ہیں اور ان میں ان کے اعمال درج ہوتے ہیں ۔ اس کے مالمقابل کفار و فجار کے لیے ’’سجین ‘‘ہے ۔جیسے کہ سورۃ المطففین میں ذکر ہے ۔
فائدہ :[علیین] وہ مقا م ہے جہاں صالحین کے اعمال نامے رکھے گئے ہیں اور ان میں ان کے اعمال درج ہوتے ہیں ۔ اس کے مالمقابل کفار و فجار کے لیے ’’سجین ‘‘ہے ۔جیسے کہ سورۃ المطففین میں ذکر ہے ۔