Book - حدیث 1283

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ، بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ,لِمَنْ شَاءَ<.

ترجمہ Book - حدیث 1283

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: نماز مغرب سے پہلے نفل سیدنا عبداللہ بن مغفل ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے ۔ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے ، جو چاہے ۔ “
تشریح : فائدہ : ’’دو اذانوں ‘‘ سےمراد معروف اذان اور اقامت ہے ۔ اور ان دونوں کے مابین جن نوافل کی رسول اللہ ﷺ نے پابندی و تاکید کی اور ترغیب دی ہے ‘ انہیں سنن راتبہ (مؤکدہ )کہتے ہیں اور جن کی پابندی نہیں کی انہیں غیر مؤکدہ کہتے ہیں فائدہ : ’’دو اذانوں ‘‘ سےمراد معروف اذان اور اقامت ہے ۔ اور ان دونوں کے مابین جن نوافل کی رسول اللہ ﷺ نے پابندی و تاکید کی اور ترغیب دی ہے ‘ انہیں سنن راتبہ (مؤکدہ )کہتے ہیں اور جن کی پابندی نہیں کی انہیں غیر مؤکدہ کہتے ہیں