Book - حدیث 1282

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: أَرَآكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ,رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا.

ترجمہ Book - حدیث 1282

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: نماز مغرب سے پہلے نفل سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھی ہیں ۔ ( مختار کہتے ہیں ) میں نے سیدنا انس ؓ سے کہا : کیا آپ کو رسول اللہ ﷺ نے دیکھا تھا ؟ انہوں نے کہا : ہاں ! آپ ﷺ نے ہم کو حکم دیا ، نہ منع فرمایا ۔
تشریح : فائدہ :یعنی لازمی حکم نہیں دیا کہ ضرور پڑھا کرو بلکہ ترغیب کے طور پر پڑھنے کا حکم دیا جیسا کہ اس سے پہلی روایت میں ہے ۔علاوہ ازیں پڑھنے والوں کو منع نہیں فرمایا جبکہ آپ کی خاموشی اس عمل کی توثیق ہے ۔ فائدہ :یعنی لازمی حکم نہیں دیا کہ ضرور پڑھا کرو بلکہ ترغیب کے طور پر پڑھنے کا حکم دیا جیسا کہ اس سے پہلی روایت میں ہے ۔علاوہ ازیں پڑھنے والوں کو منع نہیں فرمایا جبکہ آپ کی خاموشی اس عمل کی توثیق ہے ۔