Book - حدیث 1276

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ مَنْ رَخَّصَ فِيهِمَا إِذَا كَانَتْ الشَّمْسُ مُرْتَفِعَةً صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ,فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ -وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ-: أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ، حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ، حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ<.

ترجمہ Book - حدیث 1276

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: ان حضرات کی دلیل جو عصر کے بعد نماز کی اجازت دیتے ہیں بشرطیکہ سورج اونچا ہو سیدنا ابن عباس ؓا کہتے ہیںمجھے کئی پسندیدہ لوگوں نے بتایا ، ان میں سیدنا عمر بن خطاب ؓ بھی ہیں بلکہ ان سب میں سیدنا عمر ؓ سب سے بڑھ کر پسندیدہ ہیں ، انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ سورج طلوع ہو جائے ۔ اور نماز عصر کے بعد کوئی نماز نہیں حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے ۔
تشریح : فائدہ ومسائل :(1) سورج طلوع یاغروب ہونے میں دیر ہو تو سببی پڑھی جا سکتی ہے ۔ ویسے عام نفل پڑھنا ناجائز ہے ۔ (2) اہل بیت اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم میں انتہائی اخوت اور محبت کے روابط تھے ۔ بہت بڑے ظالم ہیں وہ لوگ جو ان مقدس ہستیوں کو ایک دوسرے کا حریف ثابت کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں ۔ فائدہ ومسائل :(1) سورج طلوع یاغروب ہونے میں دیر ہو تو سببی پڑھی جا سکتی ہے ۔ ویسے عام نفل پڑھنا ناجائز ہے ۔ (2) اہل بیت اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم میں انتہائی اخوت اور محبت کے روابط تھے ۔ بہت بڑے ظالم ہیں وہ لوگ جو ان مقدس ہستیوں کو ایک دوسرے کا حریف ثابت کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں ۔