Book - حدیث 1275

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ مَنْ رَخَّصَ فِيهِمَا إِذَا كَانَتْ الشَّمْسُ مُرْتَفِعَةً ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي إِثْرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ رَكْعَتَيْنِ، إِلَّا الْفَجْرَ وَالْعَصْرَ.

ترجمہ Book - حدیث 1275

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: ان حضرات کی دلیل جو عصر کے بعد نماز کی اجازت دیتے ہیں بشرطیکہ سورج اونچا ہو سیدنا علی ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ فجر اور عصر کے علاوہ ہر فرض نماز کے بعد دو رکعت پڑھا کرتے تھے ۔
تشریح : فائدہ : یہ حدیث ضعیف ہے ’ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی ﷺ عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے جس کا سبب پیچھے (حدیث 1273 میں )گزرا ہے ۔ فائدہ : یہ حدیث ضعیف ہے ’ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی ﷺ عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے جس کا سبب پیچھے (حدیث 1273 میں )گزرا ہے ۔