Book - حدیث 1272

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعَصْرِ حسن لكن بلفظ أربع ركعات حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ.

ترجمہ Book - حدیث 1272

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: عصر سے پہلے نماز سیدنا علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ عصر سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے ۔
تشریح : فائدہ : یہ سنتیں مستحب ہیں اور سنن راتبہ (مؤکدہ سنتوں ) میں شمار نہیں ہوتیں ۔نیز دو رکعتیں والی روایت چار رکعتوں کے منافی نہیں ’ بلکہ اس کو کبھی کبھار پر محمول کیا جائے گا یعنی کبھی چار رکعت ادا کی تو کبھی دو رکعت ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے : (عون المعبود ) شیخ البانی ﷫کے نزدیک یہ روایت ‘‘ چار رکعات ’’ کے الفاظ کے ساتھ حسن ہے ۔ فائدہ : یہ سنتیں مستحب ہیں اور سنن راتبہ (مؤکدہ سنتوں ) میں شمار نہیں ہوتیں ۔نیز دو رکعتیں والی روایت چار رکعتوں کے منافی نہیں ’ بلکہ اس کو کبھی کبھار پر محمول کیا جائے گا یعنی کبھی چار رکعت ادا کی تو کبھی دو رکعت ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے : (عون المعبود ) شیخ البانی ﷫کے نزدیک یہ روایت ‘‘ چار رکعات ’’ کے الفاظ کے ساتھ حسن ہے ۔