Book - حدیث 1270

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ الْأَرْبَعِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَبَعْدَهَا حسن - حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ مِنْجَابَ، عَنْ قَرْثَعٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ لَيْسَ فِيهِنَّ تَسْلِيمٌ، تُفْتَحُ لَهُنَّ أَبْوَابُ السَّمَاءِ<. قَالَ أَبو دَاود: بَلَغَنِي عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، قَالَ: لَوْ حَدَّثْتُ عَنْ عُبَيْدَةَ بِشَيْءٍ لَحَدَّثْتُ عَنْهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ أَبو دَاود: عُبَيْدَةُ ضَعِيفٌ. قَالَ أَبو دَاود: ابْنُ مِنْجَابٍ هُوَ سَهْمٌ.

ترجمہ Book - حدیث 1270

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: ظہر سے پہلے اور بعد چار چار سنتیں سیدنا ابوایوب ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” ظہر سے پہلے کی چار رکعات کہ ان میں سلام نہ ہو ، ان کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید قطان سے مجھے یہ بات پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں عبیدہ سے کچھ بیان کرتا تو یہ حدیث روایت کرتا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عبیدہ ضعیف ہے اور ابن منجاب کا نام سہم ہے ۔
تشریح : فائدہ : شیخ البانی نے اس حدیث کو ‘‘حسن ’’ کہا ہے ۔ جب کہ آیندہ حدیث :1295 ’ ان کے نزدیک ‘‘صحیح ’’ ہے ۔ جس میں ہے کہ دن اور رات کے نفل دو دو رکعت ہیں ’ اس لیے سنتوں اور نوافل کو دو دو کر کے ہی پڑھنا راجح اور افضل ہے ۔ تاہم ایک سلام سے چار رکعت پڑھ لینا بھی جائز ہے ۔ فائدہ : شیخ البانی نے اس حدیث کو ‘‘حسن ’’ کہا ہے ۔ جب کہ آیندہ حدیث :1295 ’ ان کے نزدیک ‘‘صحیح ’’ ہے ۔ جس میں ہے کہ دن اور رات کے نفل دو دو رکعت ہیں ’ اس لیے سنتوں اور نوافل کو دو دو کر کے ہی پڑھنا راجح اور افضل ہے ۔ تاہم ایک سلام سے چار رکعت پڑھ لینا بھی جائز ہے ۔