Book - حدیث 1261

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ الِاضْطِجَاعِ بَعْدَهَا صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو كَامِلٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالُوا، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلَى يَمِينِهِ<. فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَمَا يُجْزِئُ أَحَدَنَا مَمْشَاهُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَضْطَجِعَ عَلَى يَمِينِهِ؟ قَالَ: عُبَيْدُ اللَّهِ فِي حَدِيثِهِ, قَالَ لَا قَالَ فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَى نَفْسِهِ، قَالَ: فَقِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: هَلْ تُنْكِرُ شَيْئًا مِمَّا يَقُولُ؟ قَالَ: لَا,وَلَكِنَّهُ اجْتَرَأَ وَجَبُنَّا! قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: فَمَا ذَنْبِي إِنْ كُنْتُ حَفِظْتُ وَنَسَوْا؟!

ترجمہ Book - حدیث 1261

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: فجر کی سنتوں کے بعد لیٹ جانا سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی فجر سے پہلے سنتیں پڑھے ، تو چاہیئے کہ اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائے “ مروان بن حکم نے ان سے کہا : کیا بھلا لیٹنا ہی ضروری ہے ، کیا مسجد کی طرف چلنا کافی نہیں ؟ ( عبیداللہ کی روایت میں ہے ) کہا : نہیں ۔ یہ بات سیدنا ابن عمر ؓا کو پہنچی تو انہوں نے کہا : سیدنا ابوہریرہ ؓا نے اپنی جان پر بہت بوجھ ڈال دیا ہے ۔ کہیں ( سہو و خطا کے مرتکب نہ ہو جائیں اور لوگ بھی اعتراض کرتے ہیں ) سیدنا ابن عمر ؓا سے کہا گیا : کیا آپ اس کا انکار کرتے ہیں جو انہوں نے بیان کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : نہیں ، لیکن سیدنا ابوہریرہ ؓ جرات مند ہیں اور ہم خائف ( بزدل ) یہ بات سیدنا ابوہریرہ ؓ کو پہنچی تو انہوں نے کہا : اس میں میرا کیا قصور ہے کہ میں نے یاد رکھا ہے اور یہ بھول گئے ہیں ۔
تشریح : فائدہ:اس مسئلے میں‘‘اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ’’علامہ شمس الحق ڈیانوی کی ایک اہم مفصل کتاب ہے ۔ وہ فرماتےہیں کہ فجر کی سنتوں کےبعد دائیں کروٹ پر لیٹنا سنت ہے ۔ خواہ کسی نے تہجد پڑھی ہویا نہ ۔ اور اس کےراوی حضرت عائشہ’ ’ ابوہریرہ ’عبد اللہ بن عباس اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں ۔ فائدہ:اس مسئلے میں‘‘اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ’’علامہ شمس الحق ڈیانوی کی ایک اہم مفصل کتاب ہے ۔ وہ فرماتےہیں کہ فجر کی سنتوں کےبعد دائیں کروٹ پر لیٹنا سنت ہے ۔ خواہ کسی نے تہجد پڑھی ہویا نہ ۔ اور اس کےراوی حضرت عائشہ’ ’ ابوہریرہ ’عبد اللہ بن عباس اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں ۔