Book - حدیث 1251

كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ التَّطَوُّعِ وَرَكَعَاتِ السُّنَّةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ التَّطَوُّعِ فَقَالَتْ كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا فِي بَيْتِي ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ يُصَلِّي بِهِمْ الْعِشَاءَ ثُمَّ يَدْخُلُ بَيْتِي فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ وَكَانَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ تِسْعَ رَكَعَاتٍ فِيهِنَّ الْوِتْرُ وَكَانَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا وَلَيْلًا طَوِيلًا جَالِسًا فَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ قَائِمٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ قَائِمٌ وَإِذَا قَرَأَ وَهُوَ قَاعِدٌ رَكَعَ وَسَجَدَ وَهُوَ قَاعِدٌ وَكَانَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي بِالنَّاسِ صَلَاةَ الْفَجْرِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 1251

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل باب: نوافل اور سنتوں کی رکعات کے احکام ومسائل عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓا سے رسول اللہ ﷺ کے نوافل کے متعلق معلوم کیا تو انہوں نے کہا : ” آپ ﷺ ظہر سے پہلے میرے گھر میں چار رکعتیں پڑھتے تھے ۔ پھر تشریف لے جاتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے ۔ پھر میرے گھر میں لوٹ آتے اور دو رکعتیں پڑھتے ۔ اور آپ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھاتے ، پھر میرے گھر میں لوٹ آتے اور دو رکعتیں پڑھتے ۔ اور آپ انہیں عشاء کی نماز پڑھاتے ، پھر میرے گھر تشریف لاتے اور دو رکعتیں پڑھتے اور آپ ﷺ رات میں نو رکعات پڑھتے ان میں وتر ( بھی ) ہوتا ۔ آپ ﷺ ایک لمبی رات کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور ایک لمبی رات بیٹھ کر نماز پڑھتے ۔ جب آپ ﷺ کھڑے ہو کر قرات کرتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور سجدہ کرتے اور جب آپ ﷺ بیٹھ کر قرات کرتے تو رکوع بھی بیٹھ کر ہی کرتے اور سجدہ کرتے اور جب فجر طلوع ہو جاتی تو دو رکعتیں پڑھتے ، پھر آپ ﷺ ( مسجد ) میں تشریف لے جاتے اور لوگوں کو فجر کی نماز پڑھاتے ۔
تشریح : فائدہ : موکدہ سنتیں گھر میں پڑھنی افضل ہیں ۔ اس سے گھر میں برکت اترتی اورگھر والوں اوربچوں کونماز اورعبادت کی ترغیب ملتی ہے ۔ نبیﷺ نےبھی مسلمانوں کوگھروں میں سنتیں پڑھنے کی تاکید ہے۔ فائدہ : موکدہ سنتیں گھر میں پڑھنی افضل ہیں ۔ اس سے گھر میں برکت اترتی اورگھر والوں اوربچوں کونماز اورعبادت کی ترغیب ملتی ہے ۔ نبیﷺ نےبھی مسلمانوں کوگھروں میں سنتیں پڑھنے کی تاکید ہے۔