كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ بَابُ مَنْ قَالَ: يُكَبِّرُونَ جَمِيعًا حسن قَالَ أَبو دَاود: وَأَمَّا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ فَحَدَّثَنَا، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمِّي، حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّ عَائِشَةَ، حَدَّثَتْهُ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَتْ: كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَبَّرَتِ الطَّائِفَةُ الَّذِينَ صَفُّوا مَعَهُ، ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعُوا، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدُوا، ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا، ثُمَّ مَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا، ثُمَّ سَجَدُوا لِأَنْفُسِهِمُ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ قَامُوا فَنَكَصُوا عَلَى أَعْقَابِهِمْ يَمْشُونَ الْقَهْقَرَى، حَتَّى قَامُوا مِنْ وَرَائِهِمْ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى فَقَامُوا فَكَبَّرُوا، ثُمَّ رَكَعُوا لِأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَجَدُوا مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَجَدُوا لِأَنْفُسِهِمُ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ قَامَتِ الطَّائِفَتَانِ جَمِيعًا، فَصَلَّوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَكَعَ فَرَكَعُوا، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدُوا جَمِيعًا، ثُمَّ عَادَ فَسَجَدَ الثَّانِيَةَ، وَسَجَدُوا مَعَهُ سَرِيعًا كَأَسْرَعِ الْإِسْرَاعِ جَاهِدًا، لَا يَأْلُونَ سِرَاعًا، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَلَّمُوا، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ شَارَكَهُ النَّاسُ فِي الصَّلَاةِ كُلِّهَا.
کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل باب: ( ایک اور کیفیت ) سب اکھٹے تکبیر ( تحریمہ ) کہیں امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ عبیداللہ بن سعد نے ہم سے بیان کیا تو کہا کہ مجھ سے میرے چچا نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے خبر دی ابن اسحاق سے ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے محمد بن جعفر بن زبیر نے بیان کیا ہے کہ عروہ بن زبیر نے ان سے بیان کیا کہ سیدہ عائشہ ؓا نے ان سے یہی واقعہ بیان کیا ۔ کہا : رسول اللہ ﷺ نے تکبیر کہی اور اس گروہ نے بھی تکبیر کہی جس نے آپ ﷺ کے ساتھ صف بنائی تھی ۔ پھر آپ ﷺ نے رکوع کیا تو انہوں نے بھی رکوع کیا ۔ پھر آپ ﷺ نے سجدہ کیا تو انہوں نے بھی سجدہ کیا ، پھر آپ ﷺ نے سر اٹھایا تو انہوں نے بھی اٹھایا ۔ پھر رسول اللہ ﷺ بیٹھے رہے اور ان لوگوں نے اپنے طور پر دوسرا سجدہ کیا ۔ پھر وہ کھڑے ہوئے اور الٹے پاؤں چلتے ہوئے ان ( یعنی دوسرے گروہ ) کے پیچھے جا کھڑے ہوئے اور دوسرا گروہ آ گیا ، وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے تکبیر کہی اور اپنے طور پر رکوع کیا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے سجدہ کیا تو انہوں نے آپ ﷺ کے ساتھ سجدہ کیا ، پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہو گئے اور ان لوگوں نے اپنے طور پر دوسرا سجدہ کیا ۔ پھر دونوں گروہ اکٹھے کھڑے ہوئے اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی ۔ آپ ﷺ نے رکوع کیا تو انہوں نے رکوع کیا ، پھر آپ ﷺ نے سجدہ کیا تو سب نے سجدہ کیا ۔ پھر پلٹ کر دوسرا سجدہ کیا ، انہوں نے بھی آپ ﷺ کے ساتھ جلدی سے سجدہ کیا ، نہایت جلدی ، جلد بازی میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیرا ، تو ان سب نے بھی سلام پھیرا ۔ پھر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہو گئے اور سب لوگ آپ ﷺ کے ساتھ ساری نماز میں شریک رہے ۔