كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ بَابُ التَّطَوُّعِ عَلَى الرَّاحِلَةِ وَالْوِتْرِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِي الْحُبَابِ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ,وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى خَيْبَرَ.
کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل
باب: سواری پر نفل اور وتر پڑھنا
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنے گدھے پر نماز پڑھ رہے تھے اور آپ ﷺ کا منہ خیبر کی طرف تھا ۔
تشریح :
گدھا اس کا گوشت کھانا حرام ہے۔ مگراس کا جسم اگر اس پر نجاست نہ لگی ہو تو پاک ہے اور اس پر نماز بھی صحیح ہے۔
گدھا اس کا گوشت کھانا حرام ہے۔ مگراس کا جسم اگر اس پر نجاست نہ لگی ہو تو پاک ہے اور اس پر نماز بھی صحیح ہے۔