Book - حدیث 1214

كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح، وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ ثَمَانِيًا وَسَبْعًا,الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ. وَلَمْ يَقُلْ سُلَيْمَانُ وَمُسَدَّدٌ: بِنَا. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: >فِي غَيْرِ مَطَرٍ.

ترجمہ Book - حدیث 1214

کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل باب: دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہرسول اللہ ﷺ نے مدینے میں ہم کو آٹھ رکعتیں اور سات رکعتیں یعنی ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں ( جمع کر کے ) پڑھائیں ۔ سلیمان اور مسدد نے یہ نہیں کہا کہ ” ہمیں پڑھائیں “ ( بلکہ یہ کہا کہ آپ نے پڑھیں ) ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ صالح مولیٰ التوامۃ کی روایت میں جو ابن عباس سے ہے ، کہا : ” بغیر بارش کے ۔ “ ( یہ نمازیں جمع کیں ) ۔
تشریح : غرض اس سے یہی تھی۔جو حدیث نمبر 1211 میں بیان ہوئی ہے کہامت کو مشقت نہ ہو صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اور جمہور امت نے اس کو عادت بنا لینے کی اجازت نہیں دی۔صرف نہایت ی ضرورت کے وقت اجازت دی ہے۔ غرض اس سے یہی تھی۔جو حدیث نمبر 1211 میں بیان ہوئی ہے کہامت کو مشقت نہ ہو صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اور جمہور امت نے اس کو عادت بنا لینے کی اجازت نہیں دی۔صرف نہایت ی ضرورت کے وقت اجازت دی ہے۔