Book - حدیث 1207

كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ صحيح خ م المرفوع منه حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اسْتُصْرِخَ عَلَى صَفِيَّةَ، وَهُوَ بِمَكَّةَ، فَسَارَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَبَدَتِ النُّجُومُ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عَجِلَ بِهِ أَمْرٌ فِي سَفَرٍ,جَمَعَ بَيْنَ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ، فَسَارَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ، فَنَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا.

ترجمہ Book - حدیث 1207

کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل باب: دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ کو مکہ میں ان کہ اہلیہ سیدہ صفیہ ؓا کی بابت پکارا گیا ۔ ( یعنی ان کی وفات کی خبر دی گئی ) تو آپ نے سفر کیا ، حتیٰ کہ سورج غروب ہو گیا اور ستارے نکل آئے اور کہا : نبی کریم ﷺ جب سفر میں جلدی میں ہوتے تو ان دونوں نمازوں ( یعنی مغرب اور عشاء ) کو جمع کر لیا کرتے تھے ، چنانچہ آپ چلتے رہے ، حتیٰ کہ شفق غائب ہو گئی ، تب اترے اور دونوں نمازوں کو جمع کر کے پڑھا ۔