Book - حدیث 1202

كِتَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ بَابُ مَتَى يَقْصُرُ الْمُسَافِرُ صحیح حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ سَمِعَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا، وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ.

ترجمہ Book - حدیث 1202

کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل باب: مسافر کب قصر کرے ؟ سیدنا انس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینے میں ظہر کی نماز چار رکعت پڑھی اور عصر کی نماز ذوالحلیفہ میں دو رکعت ۔
تشریح : یعنی سفر شروع ہوجانے کے بعد شہر سے نکل کر نماز قصر پڑھی جائے گی۔ذوالحلیفہ موجودہ نام (آبار علی) مدینے سے مکہ کی جانب پہلا پڑائو ہے اور فاصلہ چھ میل ہے۔خیال رہے کہ یہ حدیث نبی کریمﷺکے سفر حج کی بابت ہے جب کہ آپ مکہ مکرمہ سے نکلے تھے اور کوئی بعید نہیں کہ پچھلی حدیث میں اسی واقعہ کو دوسرے اسلوب میں بیان کیا گیاہو۔ یعنی سفر شروع ہوجانے کے بعد شہر سے نکل کر نماز قصر پڑھی جائے گی۔ذوالحلیفہ موجودہ نام (آبار علی) مدینے سے مکہ کی جانب پہلا پڑائو ہے اور فاصلہ چھ میل ہے۔خیال رہے کہ یہ حدیث نبی کریمﷺکے سفر حج کی بابت ہے جب کہ آپ مکہ مکرمہ سے نکلے تھے اور کوئی بعید نہیں کہ پچھلی حدیث میں اسی واقعہ کو دوسرے اسلوب میں بیان کیا گیاہو۔