Book - حدیث 1197

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ السُّجُودِ عِنْدَ الْآيَاتِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَاتَتْ فُلَانَةُ -بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَخَرَّ سَاجِدًا! فَقِيلَ لَهُ: أَتَسْجُدُ هَذِهِ السَّاعَةَ؟ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >إِذَا رَأَيْتُمْ آيَةً فَاسْجُدُوا<. وَأَيُّ آيَةٍ أَعْظَمُ مِنْ ذَهَابِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟!

ترجمہ Book - حدیث 1197

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل باب: جب کوئی واقعہ یا حادثہ پیش آئے تو سجدہ کرنا چاہیے جناب عکرمہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس ؓ کو خبر دی گئی کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج میں سے فلاں فوت ہو گئی ہیں تو آپ ﷺ سجدے میں گر گئے ۔ ان سے کہا گیا کہ آپ ﷺ اس موقع پر سجدہ کرتے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” جب کوئی بڑا واقعہ یا حادثہ دیکھو تو سجدہ کیا کرو ۔ “ اور بھلا زوجہ نبی کریم ﷺ کی وفات سے بڑھ کر بھی کوئی حادثہ ہو گا ؟
تشریح : کسی گھرانے یا معاشرے کا اپنے نیک اور صالح افراد سے محروم ہوجانا بہت بڑی آفت ہے۔مگر کم ہی لوگوں کو اس کا حساس ہوتا ہے۔بہر حال واجب ہے کہ ہر حال میں اللہ عزوجل کی طرف رجوع کیا جائے۔ کسی گھرانے یا معاشرے کا اپنے نیک اور صالح افراد سے محروم ہوجانا بہت بڑی آفت ہے۔مگر کم ہی لوگوں کو اس کا حساس ہوتا ہے۔بہر حال واجب ہے کہ ہر حال میں اللہ عزوجل کی طرف رجوع کیا جائے۔