Book - حدیث 1191

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ الصَّدَقَةِ فِيهَا صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا يُخْسَفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ,فَادْعُوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَكَبِّرُوا وَتَصَدَّقُوا<.

ترجمہ Book - حدیث 1191

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل باب: سورج گرہن کے موقع پر صدقہ کرنا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” سورج اور چاند کسی کی موت یا ولادت کی وجہ سے نہیں گہناتے ۔ جب تم یہ ( کیفیت ) دیکھو تو اللہ عزوجل سے دعا کیا کرو ، اس کی تکبیر بیان کرو اور صدقہ دیا کرو ۔ “
تشریح : کسوف کے موقع پر معروف نماز کے علاوہ مالی صدقہ کرنا بھی مستحب ہے۔ کسوف کے موقع پر معروف نماز کے علاوہ مالی صدقہ کرنا بھی مستحب ہے۔