Book - حدیث 1185

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ مَنْ قَالَ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ ضعیف حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ قَبِيصَةَ الْهِلَالِيِّ، قَالَ: كُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ فَزِعًا، يَجُرُّ ثَوْبَهُ- وَأَنَا مَعَهُ يَوْمَئِذٍ بِالْمَدِينَةِ- فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَأَطَالَ فِيهِمَا الْقِيَامَ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَانْجَلَتْ، فَقَالَ: >إِنَّمَا هَذِهِ الْآيَاتُ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهَا، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا, فَصَلُّوا كَأَحْدَثِ صَلَاةٍ صَلَّيْتُمُوهَا مِنَ الْمَكْتُوبَةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 1185

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل باب: نماز کسوف میں چار رکوع کرنے کا بیان سیدنا قبیصہ ہلالی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گہنا گیا ۔ پس آپ ﷺ گھبرائے ہوئے ، اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے نکلے ۔ میں ان دنوں آپ ﷺ کے ساتھ مدینے میں تھا ۔ آپ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھائیں اور ان میں کافی لمبا قیام کیا ، فارغ ہوئے تو سورج صاف ہو چکا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ نشانیاں ہیں ۔ اللہ عزوجل ان کے ذریعے سے ( بندوں کو ) ڈراتا ہے ۔ سو جب تم یہ دیکھو تو نماز پڑھو جیسے کہ تم نے ابھی قریبی فرض نماز پڑھی ہے ۔ “
تشریح : اس میں نماز کسو ف کو فرض نماز کی طرح پڑھنے کا حکم ہے۔لیکن یہ روایت سندا ضعیف ہے۔اس لئے یہ قابل حجت نہیں۔ اس میں نماز کسو ف کو فرض نماز کی طرح پڑھنے کا حکم ہے۔لیکن یہ روایت سندا ضعیف ہے۔اس لئے یہ قابل حجت نہیں۔