Book - حدیث 1183

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ مَنْ قَالَ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ منکر حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ صَلَّى فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ، فَقَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ سَجَدَ وَالْأُخْرَى مِثْلُهَا.

ترجمہ Book - حدیث 1183

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل باب: نماز کسوف میں چار رکوع کرنے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ ، نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے سورج گہن میں نماز پڑھائی تو قرآت کی اور رکوع کیا ، پھر قرآت کی اور رکوع کیا ، پھر قرآت کی اور رکوع کیا ، پھر قرآت کی اور رکوع کیا ، پھر سجدہ کیا اور دوسری رکعت میں بھی ایسے ہی کیا ۔
تشریح : یعنی ہر دو رکعت میں چار چار رکوع کیے ہیں۔شیخ البانی کے نزدیک ہر رکعت میں دو دو رکوع کرنے والی روایات ہی صحیح ہیں۔ یعنی ہر دو رکعت میں چار چار رکوع کیے ہیں۔شیخ البانی کے نزدیک ہر رکعت میں دو دو رکوع کرنے والی روایات ہی صحیح ہیں۔