Book - حدیث 1164

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَتَفْرِيعِهَا صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ قَال:َ اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ -لَهُ- سَوْدَاءُ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَ بِأَسْفَلِهَا فَيَجْعَلَهُ أَعْلَاهَا، فَلَمَّا ثَقُلَتْ قَلَبَهَا عَلَى عَاتِقِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 1164

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل باب: نماز استسقاء اور اس کے ضمنی مسائل سیدنا عبداللہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز استسقاء پڑھائی ، آپ ﷺ پر سیاہ رنگ کی اونی چادر تھی ۔ آپ ﷺ نے چاہا کہ اس کے نیچے والے کنارے کو پکڑ کر اوپر کر لیں ، مگر یہ آپ کے لیے مشکل ہو گیا تو آپ ﷺ نے اسے کندھوں ہی پر پلٹ لیا ۔
تشریح : چادر پلٹنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں سے کمر کے نیچے سے چادر کادایاں کنارہ بایئں ہاتھ سے اور بایئاں کنارہ دایئں ہاتھ سے پکڑ کر اوپر کو لے آیئں۔اس طرح چادر اوپر نیچے دایئں بایئں سب اطراف سے پلٹ جاتی ہے۔چادر نہ اوڑھی ہو تو رومال ہی کے ساتھ یہ عمل کرلے تاکہ سنت نبویﷺ پر عمل کا ثواب حاصل ہو۔ چادر پلٹنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں سے کمر کے نیچے سے چادر کادایاں کنارہ بایئں ہاتھ سے اور بایئاں کنارہ دایئں ہاتھ سے پکڑ کر اوپر کو لے آیئں۔اس طرح چادر اوپر نیچے دایئں بایئں سب اطراف سے پلٹ جاتی ہے۔چادر نہ اوڑھی ہو تو رومال ہی کے ساتھ یہ عمل کرلے تاکہ سنت نبویﷺ پر عمل کا ثواب حاصل ہو۔