Book - حدیث 1163

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَتَفْرِيعِهَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ قَالَ قَرَأْتُ فِي كِتَابِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ يَعْنِي الْحِمْصِيَّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ بِإِسْنَادِهِ... لَمْ يَذْكُرِ الصَّلَاةَ. قَالَ: وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ، فَجَعَلَ عِطَافَهُ الْأَيْمَنَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ، وَجَعَلَ عِطَافَهُ الْأَيْسَرَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْمَنِ، ثُمَّ دَعَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ

ترجمہ Book - حدیث 1163

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل باب: نماز استسقاء اور اس کے ضمنی مسائل جناب محمد بن مسلم ( ابن شہاب زہری ) نے اپنی سند سےیہ حدیث بیان کی ، مگر نماز کا ذکر نہیں کیا اور کہا : آپ ﷺ نے اپنی چادر کو پلٹایا ۔ اس طرح کہ اس کا دایاں کنارہ اپنے بائیں کندھے پر اور بایاں کنارہ دائیں کندھے پر کر لیا پھر اللہ عزوجل سے دعا فرمائی ۔