Book - حدیث 1162

كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ بَابُ جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَتَفْرِيعِهَا صحيح ق وليس عند م القراءة والجهر حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ قَالَا، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ الْمَازِنِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ -وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَسْتَسْقِي، فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ يَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ-، قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ. قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَقَرَأَ فِيهِمَا. زَادَ ابْنُ السَّرْحِ يُرِيدُ: الْجَهْرَ.

ترجمہ Book - حدیث 1162

کتاب: نماز استسقا کے احکام و مسائل باب: نماز استسقاء اور اس کے ضمنی مسائل جناب عباد بن تمیم مازنی نے بیان کیا کہ انھوں نے اپنے چچا سے سنا ، جو کہ اصحاب رسول ﷺ میں سے تھے ، وہ بیان کر رہے تھے ۔ ایک دن رسول اللہ ﷺ نماز استسقاء کے لیے نکلے ۔ آپ ﷺ نے لوگوں کی طرف پیٹھ کر کے اللہ عزوجل سے دعا مانگی ۔ سلیمان بن داؤد کا بیان ہے آپ ﷺ نے قبلے کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو الٹایا پھر دو رکعتیں پڑھیں ۔ ابن ابی ذئب نے کہا : آپ ﷺ نے ان میں قرآت کی ۔ ابن سرح نے یہ اضافہ کیا ہے مقصد یہ ہے کہ آپ ﷺ نے جہری قرآت کی ۔