Book - حدیث 1152

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ حسن صحيح دون قوله أربعا والصواب خمسا كما يأتي من المؤلف معلقا حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ حَيَّانَ، عَنْ أَبِي يَعْلَى الطَّائِفِيِّ، عَنْ عَمْرِو، بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْفِطْرِ: الْأُولَى سَبْعًا، ثُمَّ يَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا، ثُمَّ يَقْرَأُ ثُمَّ يَرْكَعُ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ وَكِيعٌ وَابْنُ الْمُبَارَكِ قَالَا سَبْعًا وَخَمْسًا.

ترجمہ Book - حدیث 1152

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: نمازعید میں تکبیرات کا بیان جناب عمرو بن شعیب اپنے والد ( شعیب ) سے اور وہ اپنے دادا ( عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ عید الفطر کی نماز میں پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے ، پھر قرآت کرتے ، پھر تکبیر کہتے ( رکوع کے لیے ) ، پھر ( دوسری رکعت میں ) کھڑے ہوتے اور چار تکبیریں کہتے ، پھر قرآت کرتے پھر ( اس کے بعد ) رکوع کرتے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : وکیع اور ابن مبارک نے یہ حدیث روایت کی تو ان دونوں نے سات اور پانچ تکبیریں بیان کی ہیں ۔
تشریح : یعنی دوسری رکعت میں چار تکبیروں کا زکر سلمان بن حیان کا وہم ہے۔صحیح پانچ ہیں جیسے کہ امام وکیع اور ابن مبارک کا بیان ہے۔ علاوہ ازیں شیخ البانی نے بھی پانچ تکبیرات والی روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ یعنی دوسری رکعت میں چار تکبیروں کا زکر سلمان بن حیان کا وہم ہے۔صحیح پانچ ہیں جیسے کہ امام وکیع اور ابن مبارک کا بیان ہے۔ علاوہ ازیں شیخ البانی نے بھی پانچ تکبیرات والی روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔