Book - حدیث 1144

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ... فِي هَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ: فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُعْطِي الْقُرْطَ وَالْخَاتَمَ، وَجَعَلَ بِلَالٌ يَجْعَلُهُ فِي كِسَائِهِ، قَالَ: فَقَسَمَهُ عَلَى فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ.

ترجمہ Book - حدیث 1144

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: عید کے روز خطبہ سیدنا ابن عباس ؓ نے اس حدیث میں بیان کیا کہ کوئی عورت اپنی بالی دینے لگی اور کوئی اپنی انگوٹھی اور بلال ؓ انہیں اپنے کپڑے میں جمع کرتے جاتے تھے ۔ پھر آپ ﷺ نے اس مال کو فقیر مسلمانوں میں تقسیم کر دیا ۔
تشریح : مسلمانوں کے ولی امر اور اسلامی تنظیمات پر لازم ہے۔کہ اقتصادی طور پرپسے ہوئے اور نادار لوگوں کی مالی معاونت کا اہتمام کرتے رہا کریں بالخصوص عیدین کے موقع پر۔ مسلمانوں کے ولی امر اور اسلامی تنظیمات پر لازم ہے۔کہ اقتصادی طور پرپسے ہوئے اور نادار لوگوں کی مالی معاونت کا اہتمام کرتے رہا کریں بالخصوص عیدین کے موقع پر۔