Book - حدیث 1142

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ -وَشَهِدَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: أَنَّهُ خَرَجَ يَوْمَ فِطْرٍ فَصَلَّى، ثُمَّ خَطَبَ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ وَمَعَهُ بِلَالٌ- قَالَ ابْنُ كَثِيرٍ: أَكْبَرُ عِلْمِ شُعْبَةَ-: فَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، فَجَعَلْنَ يُلْقِينَ.

ترجمہ Book - حدیث 1142

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: عید کے روز خطبہ جناب عطاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس ؓ پر شہادت دیتا ہوں اور ابن عباس ؓ نے رسول اللہ ﷺ پر شہادت دی کہ آپ ﷺ عید الفطر کے دن نکلے ، نماز پڑھائی ، پھر خطبہ دیا ، اس کے بعد عورتوں کے پاس آئے اور بلال ؓ آپ ﷺ کے ساتھ تھے ۔ ابن کثیر نے کہا : شعبہ کا غالب گمان ہے کہ ( ایوب نے یہ جملہ بھی کہا تھا کہ ) آپ ﷺ نے ان خواتین کو صدقہ کرنے کا حکم دیا تو وہ ( اپنے صدقات بلال ؓ کے کپڑے میں ) ڈالنے لگیں ۔