Book - حدیث 1138

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدِ صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: كُنَّا نُؤْمَرُ.بِهَذَا الْخَبَرِ. قَالَتْ: وَالْحُيَّضُ يَكُنَّ خَلْفَ النَّاسِ، فَيُكَبِّرْنَ مَعَ النَّاسِ

ترجمہ Book - حدیث 1138

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: عورتوں کا عید کے لیے جانا سیدہ ام عطیہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا ۔ اور یہ حدیث بیان کی ۔ اور کہا کہ حیض والیاں لوگوں کے پیچھے ہوں اور لوگوں کے ساتھ تکبیریں کہیں ۔
تشریح : عورتوں کے لئے ایام مخصوصہ میں بھی تکبیرات اور اللہ کا زکر مباح اور مشروع ہے۔اس کےلئے طہارت ضروری نہیں ہے۔ عورتوں کے لئے ایام مخصوصہ میں بھی تکبیرات اور اللہ کا زکر مباح اور مشروع ہے۔اس کےلئے طہارت ضروری نہیں ہے۔