Book - حدیث 1137

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيَّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِهَذَا الْخَبَرِ، قَالَ: >وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ<. وَلَمْ يَذْكُرِ الثَّوْبَ قَالَ: وَحَدَّثَ عَنْ حَفْصَةَ، عَنِ امْرَأَةٍ تُحَدِّثُهُ، عَنِ امْرَأَةٍ أُخْرَى، قَالَتْ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ!... فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ مُوسَى فِي الثَّوْبِ.

ترجمہ Book - حدیث 1137

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: عورتوں کا عید کے لیے جانا سیدہ ام عطیہ ؓا نے یہی حدیث بیان کی ( محمد بن سیرین نے ) کہا اور ایام والی خواتین نماز کے مقام سے الگ رہیں اور کپڑے کا ذکر نہیں کیا ۔ اور ( حماد نے بواسطہ ایوب ) حفصہ بنت سیرین سے ، انہوں نے ایک خاتون سے ، انہوں نے ایک دوسری خاتون سے روایت کیا ، کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! اور کپڑے کے بارے میں موسیٰ بن اسماعیل کی روایت کے ہم معنی بیان کیا ۔