Book - حدیث 1133

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّهُ رَأَى ابْنَ عُمَرَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ، فَيَنْمَازُ عَنْ مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ الْجُمُعَةَ قَلِيلًا غَيْرَ كَثِيرٍ، قَالَ: فَيَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ: ثُمَّ يَمْشِي أَنْفَسَ مِنْ ذَلِكَ، فَيَرْكَعُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ. قُلْتُ لِعَطَاءٍ: كَمْ رَأَيْتَ ابْنَ عُمَرَ يَصْنَعُ ذَلِكَ؟ قَالَ: مِرَارًا. قَالَ أبو دَاود: وَرَوَاهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَلَمْ يُتِمَّهُ.

ترجمہ Book - حدیث 1133

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جمعے کے بعد نماز کا بیان عطاء ؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر ؓ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے بعد نماز پڑھتے تو اپنی اس جگہ سے ، جہاں انہوں نے جمعہ پڑھا ہوتا کچھ ہٹ جاتے اور دو رکعتیں پڑھتے اور پھر اس سے تھوڑا سا اور ہٹ جاتے اور چار رکعات پڑھتے ۔ میں نے عطاء سے پوچھا ، آپ نے سیدنا ابن عمر ؓ کو ایسا کرتے ہوئے کتنی بار دیکھا ہے ؟ انہوں نے کہا ، کئی بار ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں اس روایت کو عبدالملک بن ابی سلیمان نے بھی روایت کیا ہے مگر مکمل بیان نہیں کیا ۔
تشریح : توضیح:۔ جمعہ کے بعد سنتوں کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا اپنا فعل گھر جا کر دو رکعت پڑھنے کا ہے۔اور امت کو چار رکعت کی ترغیب دی ہے۔بغیر اس فرق کے کہ مسجد میں پڑھی جایئں یا گھر میں ۔حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ غالباً نبی کریم ﷺ کے فعل اور قول دونوں کوجمع کرلیتے تھے۔رسول اللہ ﷺ کے صریح فرمان یا عمل سے چھ رکعت پڑھنا ثابت نہیں ہے بہرحال چار رکعت افضل اور ر احج ہیں۔دیکھئے (مرعاۃ المفاتیح حدیث 1175) اور بعض نے یہ تطبیق بھی دی ہے کہ مسجد میں پڑھنی ہوں تو چاررکعتیں اورگھرجا کر پڑھنی ہوں تو دورکعتیں۔پڑھی جائیں- توضیح:۔ جمعہ کے بعد سنتوں کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا اپنا فعل گھر جا کر دو رکعت پڑھنے کا ہے۔اور امت کو چار رکعت کی ترغیب دی ہے۔بغیر اس فرق کے کہ مسجد میں پڑھی جایئں یا گھر میں ۔حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ غالباً نبی کریم ﷺ کے فعل اور قول دونوں کوجمع کرلیتے تھے۔رسول اللہ ﷺ کے صریح فرمان یا عمل سے چھ رکعت پڑھنا ثابت نہیں ہے بہرحال چار رکعت افضل اور ر احج ہیں۔دیکھئے (مرعاۃ المفاتیح حدیث 1175) اور بعض نے یہ تطبیق بھی دی ہے کہ مسجد میں پڑھنی ہوں تو چاررکعتیں اورگھرجا کر پڑھنی ہوں تو دورکعتیں۔پڑھی جائیں-