Book - حدیث 1131

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح، وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ ابْنُ الصَّبَّاحِ قَال:َ >مَنْ كَانَ مُصَلِّيًا بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا<. وَتَمَّ حَدِيثُهُ وَقَالَ ابْنُ يُونُسَ >إِذَا صَلَّيْتُمُ الْجُمُعَةَ فَصَلُّوا بَعْدَهَا أَرْبَعًا<. قَالَ فَقَالَ لِي أَبِي: يَا بُنَيَّ! فَإِنْ صَلَّيْتَ فِي الْمَسْجِدِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَتَيْتَ الْمَنْزِلَ أَوِ الْبَيْتَ, فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ.

ترجمہ Book - حدیث 1131

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جمعے کے بعد نماز کا بیان سہیل اپنے والد ابوصالح سے ، وہ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ( ابن صباح کے الفاظ ہیں ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص جمعے کے بعد نماز پڑھنا چاہے تو چار رکعت پڑھے ۔ “ اور ابن صباح کی حدیث مکمل ہوئی ۔ ( احمد بن یونس کی حدیث کے الفاظ ہیں ) ” جب تم جمعہ پڑھ لو تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھو ۔ “ میرے والد ( ابوصالح ) نے مجھ سے کہا ، بیٹے ! اگر مسجد میں پڑھو تو دو رکعت پڑھو ، پھر جب گھر آؤ تو دو رکعتیں اور پڑھو ۔ یہ تلقین ۔ترغیب اور استحباب کے لیے ہے۔