Book - حدیث 1128

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ صحيح ق المرفوع منه حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُطِيلُ الصَّلَاةَ قَبْلَ الْجُمُعَةِ، وَيُصَلِّي بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ، وَيُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.

ترجمہ Book - حدیث 1128

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جمعے کے بعد نماز کا بیان جناب نافع کا بیان ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ جمعہ سے پہلے لمبی نماز پڑھا کرتے تھے اور جمعے کے بعد گھر جا کر دو رکعتیں پڑھتے اور بیان کرتے کہ رسول اللہ ﷺ یہی کیا کرتے تھے ۔