Book - حدیث 1124

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ مَا يُقْرَأُ بِهِ فِي الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ, فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ، وَفِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ {إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ}[أول سورة المنافقون]، قَالَ: فَأَدْرَكْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ كَانَ عَلِيٌّ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْكُوفَةِ! قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ.

ترجمہ Book - حدیث 1124

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: نماز جمعہ میں قرآت ابن ابی رافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے ہمیں جمعہ پڑھایا تو انہوں نے سورۃ الجمعہ اور دوسری رکعت میں «إذا جاءك المنافقون» کی تلاوت کی ۔ ابن ابی رافع کہتے ہیں کہ نماز کے بعد میں سیدنا ابوہریرہ ؓ سے ملا اور کہا کہ آپ نے جو سورتیں تلاوت کی ہیں سیدنا علی ؓ بھی کوفہ میں یہی پڑھا کرتے تھے ۔ تو سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا ہے کہ آپ بھی جمعہ کے روز ( نماز جمعہ میں ) یہ سورتیں پڑھا کرتے تھے ۔
تشریح : رسول اللہ ﷺنے بعض دفعہ جمعہ کی نماز میں یہ دو نوں سورتیں بھی پڑھی ہیں۔ رسول اللہ ﷺنے بعض دفعہ جمعہ کی نماز میں یہ دو نوں سورتیں بھی پڑھی ہیں۔