Book - حدیث 1121

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ مَنْ أَدْرَكَ مِنْ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ.

ترجمہ Book - حدیث 1121

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جس شخص کو جمعے کی ایک رکعت مل جائے سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ” جس نے نماز سے ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی ۔ “
تشریح : جس شخص نےجمعہ جماعت اور نماز کے وقت میں ایک رکعت پالی۔اس نے نماز کی ادائگی اور فضیلت پالی۔اس طرح جمعہ کی ایک رکعت پائے۔تو ایک رکعت اور پڑھے ۔ورنہ چاررکعت مکمل کرے۔آئمہ کرام سفیان ثوری۔ابن مبارک۔ شافعی ۔احمد اور اسحاق یہی بیان کرتے ہیں۔علامہ محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری صاحب تحفۃ الاحوذی نے مسلک احناف کو ترجیح دی ہے۔ کہ مقتدی امام کے ساتھ نماز کا کچھ حصہ بھی پالے چاہے تشہد ہی کیوں نہ ہو تو وہ باقی نماز دو کعت ہی جمعہ کی پوری کرے گا۔اورظہرکی نماز نہیں پڑھے گا۔واللہ اعلم۔ جس شخص نےجمعہ جماعت اور نماز کے وقت میں ایک رکعت پالی۔اس نے نماز کی ادائگی اور فضیلت پالی۔اس طرح جمعہ کی ایک رکعت پائے۔تو ایک رکعت اور پڑھے ۔ورنہ چاررکعت مکمل کرے۔آئمہ کرام سفیان ثوری۔ابن مبارک۔ شافعی ۔احمد اور اسحاق یہی بیان کرتے ہیں۔علامہ محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری صاحب تحفۃ الاحوذی نے مسلک احناف کو ترجیح دی ہے۔ کہ مقتدی امام کے ساتھ نماز کا کچھ حصہ بھی پالے چاہے تشہد ہی کیوں نہ ہو تو وہ باقی نماز دو کعت ہی جمعہ کی پوری کرے گا۔اورظہرکی نماز نہیں پڑھے گا۔واللہ اعلم۔