Book - حدیث 1108

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الدُّنُوِّ مِنْ الْإِمَامِ عِنْدَ الْمَوْعِظَةِ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ قَالَ قَتَادَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >احْضُرُوا الذِّكْرَ، وَادْنُوا مِنَ الْإِمَامِ, فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ يَتَبَاعَدُ، حَتَّى يُؤَخَّرَ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ دَخَلَهَا<.

ترجمہ Book - حدیث 1108

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: وعظ و خطبہ میں امام کے قریب ہونا جناب معاذ بن ہشام کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کی بیاض میں ان کے ہاتھ کا لکھا ہوا پایا اور سنا نہیں ۔ کہ قتادہ نے کہا یحییٰ بن مالک سے وہ سمرہ بن جندب ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ” ذکر ( خطبہ اور وعظ ) میں حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب بیٹھا کرو ۔ انسان ( اگر خیر کے مقامات سے ) پیچھے رہنے کو معمول بنا لے تو جنت میں بھی پیچھے کر دیا جائے گا اگرچہ اس میں داخل ہو ہی جائے-“
تشریح : 1۔مسلمان کو بھلائی اور نیکی کے کاموں میں سبقت کرنے کا حریص بننا چاہیے تاکہ اللہ کے ہاں قربت میں سبقت پائے۔بالخصوص جمعہ اور اس کا خطبہ سننا بہت بڑی اہم نیکیوں میں سے ہے ۔2۔اس طرح امام اور خطیب کے قریب ہرکر بیٹھنا بھی باعث فضیلت ہے۔ 1۔مسلمان کو بھلائی اور نیکی کے کاموں میں سبقت کرنے کا حریص بننا چاہیے تاکہ اللہ کے ہاں قربت میں سبقت پائے۔بالخصوص جمعہ اور اس کا خطبہ سننا بہت بڑی اہم نیکیوں میں سے ہے ۔2۔اس طرح امام اور خطیب کے قریب ہرکر بیٹھنا بھی باعث فضیلت ہے۔