Book - حدیث 1105

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاهِرًا يَدَيْهِ قَطُّ يَدْعُو عَلَى مِنْبَرِهِ، وَلَا عَلَى غَيْرِهِ، وَلَكِنْ رَأَيْتُهُ يَقُولُ هَكَذَا. وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ، وَعَقَدَ الْوُسْطَى بِالْإِبْهَامِ.

ترجمہ Book - حدیث 1105

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: ( دوران خطبہ ) منبر پر ہاتھ اٹھانا سیدنا سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے منبر پر یا اس کے علاوہ دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوں ۔ میں نے آپ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ یوں کرتے تھے اور اشارہ کر کے دکھایا کہ آپ ﷺ انگشت شہادت اٹھاتے اور درمیانی انگلی اور انگھوٹھے کا حلقہ بنا لیتے ۔