Book - حدیث 110

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّﷺ حسن حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقِ بْنِ جَمْرَةَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ هَذَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ قَالَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَقَطْ

ترجمہ Book - حدیث 110

کتاب: طہارت کے مسائل باب: نبی ﷺ کے وضو کا بیان شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان بن عفان ؓ کو دیکھا انہوں نے اپنی کلائیاں تین تین بار دھوئیں ، اور اپنے سر کا مسح ( بھی ) تین بار کیا ۔ پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا تھا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں اس روایت کو وکیع نے اسرائیل سے روایت کیا تو اس میں صرف اتنا کہا کہ وضو کیا تین تین بار ۔
تشریح : فائدہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مسح ایک بار کا ہے جیسے کہ اکثر احادیث سے ثابت ہوتا ہے، ممکن ہے بعض مواقع پر تین بار بھی کیا ہو، یا اجمالاً تین بار کا ذکر کرنے سے راوی نے سر کو بھی شامل سمجھ لیا ہو۔ فائدہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مسح ایک بار کا ہے جیسے کہ اکثر احادیث سے ثابت ہوتا ہے، ممکن ہے بعض مواقع پر تین بار بھی کیا ہو، یا اجمالاً تین بار کا ذکر کرنے سے راوی نے سر کو بھی شامل سمجھ لیا ہو۔