Book - حدیث 1098

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الرَّجُلِ يَخْطُبُ عَلَى قَوْسٍ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ عَنْ تَشَهُّدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؟... فَذَكَرَ نَحْوَهُ، قَالَ: >وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَى، وَنَسْأَلُ اللَّهَ رَبَّنَا أَنْ يَجْعَلَنَا مِمَّنْ يُطِيعُهُ، وَيُطِيعُ رَسُولَهُ، وَيَتَّبِعُ رِضْوَانَهُ، وَيَجْتَنِبُ سَخَطَهُ, فَإِنَّمَا نَحْنُ بِهِ وَلَهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 1098

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: خطیب کا خطبے میں کمان سے سہارا لینا جناب یونس سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن شہاب سے رسول اللہ ﷺ کے خطبے کے متعلق پوچھا جو آپ ﷺ جمعہ کے روز پڑھا کرتے تھے ۔ تو اسی ( مذکورہ حدیث ) کی مانند بیان کیا اور کہا «ومن يعصه فقد غوى *** » ” جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ بہت بڑے شر میں جا پڑا ۔ ہم اپنے اللہ سے ، جو ہمارا رب ہے ، سوال کرتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں میں سے بنائے جو اس کی اطاعت کرتے ہیں اور اس کے رسول کی ، اس کی رضا مندی کے تابع ہوتے اور اس کی ناراضی سے بچتے ہیں ۔ بلاشبہ ہم اسی کے ساتھ ہیں اور اسی کے لیے ہیں ۔ “
تشریح : یہ روایت بھی مرسل یعنی تابعی کابیان ہے اس لئے محدث کے نزدیک ضعیف ہے۔ یہ روایت بھی مرسل یعنی تابعی کابیان ہے اس لئے محدث کے نزدیک ضعیف ہے۔