Book - حدیث 1093

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا حسن حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا، فَقَدْ كَذَبَ»، فَقَالَ: «فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ»

ترجمہ Book - حدیث 1093

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: کھٹرے ہو کر خطبہ دینا حضرت جابربن سمرہ ؓ سےروایت ہے کہ رسول اللہﷺکھڑے ہو کر خطبہ دیاکرتے تھے-(یعنی پہلا خطبہ)پھر بیٹھ] جاتے‘پھر(دوسرے کے لیے)کھڑے ہوتے اورکھڑے ہو کر ہی خطبہ دیتےتھےجواورجوشخص تمہیں یہ بتائے کہ آپ ﷺ بیٹھ کرخطبہ دیتے تھےاس نے جھوٹ کہا-قسم اللہ کی!میں نے آپ کے ساتھدوہزار سےزیادہ نمازیں پڑھی ہیں-
تشریح : بغیر عزر شرعی کےبیٹھ کے خطبہ دینا جائز نہیں ہے-جولوگ مسنون خطبوں سے پہلے منبرپربیٹھ کر بیان یا تقریرکرتے ہیں انہیں اپنے اس خلاف سنت عمل پرغورکرنا چاہیے- بغیر عزر شرعی کےبیٹھ کے خطبہ دینا جائز نہیں ہے-جولوگ مسنون خطبوں سے پہلے منبرپربیٹھ کر بیان یا تقریرکرتے ہیں انہیں اپنے اس خلاف سنت عمل پرغورکرنا چاہیے-