Book - حدیث 1087

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ النِّدَاءِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ، أَنَّ الْأَذَانَ كَانَ أَوَّلُهُ حِينَ يَجْلِسُ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِي اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا كَانَ خِلَافَةُ عُثْمَانَ وَكَثُرَ النَّاسُ, أَمَرَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِالْأَذَانِ الثَّالِثِ، فَأُذِّنَ بِهِ عَلَى الزَّوْرَاءِ، فَثَبَتَ الْأَمْرُ عَلَى ذَلِكَ.

ترجمہ Book - حدیث 1087

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جمعہ کے روز اذان سیدنا سائب بن یزید ؓ بیان کرتے ہیں کہ جمعہ کے روز ( جمعہ کی ) پہلی اذان امام کے منبر پر بیٹھنے کے وقت کہی جاتی تھی ۔ عہد نبوت ، خلافت ابی بکر اور عمر میں یہی معمول رہا ۔ جب سیدنا عثمان ؓ کی خلافت آئی اور لوگ بھی بہت ہو گئے ، تو سیدنا عثمان ؓ نے جمعہ کے روز تیسری اذان کا حکم دیا جو کہ زوراء مقام پر دی جاتی تھی اور معاملہ اسی پر قائم رہا ۔
تشریح : اصل اذان جو کہ امام کہ منبر پربیٹھنے کے وقت کی ہے پہلی ازان ہے۔ اور اقامت یعنی جماعت کے لئے تکبیر کو دوسری اذان کہا گیا ہے۔اور خطبہ شروع ہونے سے کچھ وقت پہلے لوگوں کو آگاہ کرنے کےلئے جو آذان شروع کرائی گئی وہ تیسری آذان ہوئی۔جو کہ عملاً پہلی مگر رتبہ میں تیسری ہے۔اسے عرف عام میں دوسری آذان اور تاریخی لہاظ سے آذان عثمانی کہتے ہیں۔صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کی اکثریت نے اسے قبول کیا ہے۔اور یہ عالم اسلام میں اسی دور سے جاری وساری ہے۔یہ آذان لوگوں کو متنبہ کرنے کےلئے تھی۔جیسے کہ آذان فجر سے کچھ پہلے متنبہ کرنے کےلئے دور نبوت میں آذان کہلوائی گئی۔اب ابی شیبہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے اس آذان کو بدعت کہا ہے۔اصحاب الحدیث کے ہاں ایسے مسائل میں توسع ہے۔افضل اور راحج یہی ہے۔ کہ دور نبوت کا عمل اختیار کیا جائے۔حسب ضرورت حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کامعمول اپنا لینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ویسے حضرت ع عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ آذان مسجد نبوی سے ایک میل دور مقام زورا میں کہلوائی تھی۔وہاں بازار لگتا تھا او ر لوگوں کو نماز کے وقت کا علم نہیں ہوتاتھا۔یہ آزان اتنی پہلے کہی جاتی تھی کہ لوگ یہ آذا ن سن کر سامان سمیٹتے ۔گھر جاتے۔ غسل اور وضو کرکے لباس بد ل کر خطبہ شروع ہونے سے پہلے مسجد نبوی میں آجاتے۔لہذا اگر آذان عثمانی ہی کہلانی ہو تو اس پس منظر کو ملحوظ رکھناچاہیے۔ورنہ خطبے سے چند منٹ پہلے امام کے منہ کےسامنے کھڑے ہوکر آذان کہنا آذان عثمانی کی متابعت ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ یہ طبع ذاد اور ایجاد بند ہ ہے۔زورا(زاء کی فتحہ وائو ساکن اور آخر میں الف ممدودہ)بازار مدینہ کے قریب ایک جگہ کا نام تھا جو مسجد نبوی ﷺ سے کوئی ایک میل کے فاصلے پرتھی۔ اصل اذان جو کہ امام کہ منبر پربیٹھنے کے وقت کی ہے پہلی ازان ہے۔ اور اقامت یعنی جماعت کے لئے تکبیر کو دوسری اذان کہا گیا ہے۔اور خطبہ شروع ہونے سے کچھ وقت پہلے لوگوں کو آگاہ کرنے کےلئے جو آذان شروع کرائی گئی وہ تیسری آذان ہوئی۔جو کہ عملاً پہلی مگر رتبہ میں تیسری ہے۔اسے عرف عام میں دوسری آذان اور تاریخی لہاظ سے آذان عثمانی کہتے ہیں۔صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کی اکثریت نے اسے قبول کیا ہے۔اور یہ عالم اسلام میں اسی دور سے جاری وساری ہے۔یہ آذان لوگوں کو متنبہ کرنے کےلئے تھی۔جیسے کہ آذان فجر سے کچھ پہلے متنبہ کرنے کےلئے دور نبوت میں آذان کہلوائی گئی۔اب ابی شیبہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے اس آذان کو بدعت کہا ہے۔اصحاب الحدیث کے ہاں ایسے مسائل میں توسع ہے۔افضل اور راحج یہی ہے۔ کہ دور نبوت کا عمل اختیار کیا جائے۔حسب ضرورت حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کامعمول اپنا لینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ویسے حضرت ع عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ آذان مسجد نبوی سے ایک میل دور مقام زورا میں کہلوائی تھی۔وہاں بازار لگتا تھا او ر لوگوں کو نماز کے وقت کا علم نہیں ہوتاتھا۔یہ آزان اتنی پہلے کہی جاتی تھی کہ لوگ یہ آذا ن سن کر سامان سمیٹتے ۔گھر جاتے۔ غسل اور وضو کرکے لباس بد ل کر خطبہ شروع ہونے سے پہلے مسجد نبوی میں آجاتے۔لہذا اگر آذان عثمانی ہی کہلانی ہو تو اس پس منظر کو ملحوظ رکھناچاہیے۔ورنہ خطبے سے چند منٹ پہلے امام کے منہ کےسامنے کھڑے ہوکر آذان کہنا آذان عثمانی کی متابعت ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ یہ طبع ذاد اور ایجاد بند ہ ہے۔زورا(زاء کی فتحہ وائو ساکن اور آخر میں الف ممدودہ)بازار مدینہ کے قریب ایک جگہ کا نام تھا جو مسجد نبوی ﷺ سے کوئی ایک میل کے فاصلے پرتھی۔