Book - حدیث 1085

کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ سَمِعْتُ إِيَاسَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ، ثُمَّ نَنْصَرِفُ، وَلَيْسَ لِلْحِيطَانِ فَيْءٌ.

ترجمہ Book - حدیث 1085

کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل باب: جمعہ پڑھنے کا وقت ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد ( سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ ) سے بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے ، اس کے بعد جب واپس لوٹتے تو دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا ۔
تشریح : ان احادیث کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کا جمعہ کے زوال کے فورا بعد ہوتا تھا۔چونکہ خطبہ مختصر اور نماز قدرے لمبی ہوتی تھی۔اس لئے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین واپسی پردیواروں کا اتنا سایہ نہ پاتے تھے کہ اس سے سایہ حاصل کرسکتے تھے جیسے کہ صحیح مسلم کی حدیث۔860 کے الفاظ ہیں۔(وما تجد فيئا فستظل به)یعنی سایہ تو ہوتا تھا مگر بہت کم غداء دوپہر کے کھانے اور قیلولہ نصف النہار میں استراحت کرنے کو کہتے ہیں۔اس سے بعض لوگوں نے استدلال کیاہے کہ جمعہ قبل الزوال ہوتا تھا۔مگر یہ استدلال بے محل ہے۔ دوپہر کا کھانا دیر کرکے کھایاجائے تو بھی اسے غداء ہی کہتے ہیں۔اور نصف النہار کی استراحت میں تاخیر کی جائے۔ تو بھی اسے قیلولہ ہی کہتے ہیں۔ لہذا جمعہ کے بعد کھانے اور قیلولہ کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ جمعہ قبل الزوال ہوتا تھا۔ ان احادیث کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کا جمعہ کے زوال کے فورا بعد ہوتا تھا۔چونکہ خطبہ مختصر اور نماز قدرے لمبی ہوتی تھی۔اس لئے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین واپسی پردیواروں کا اتنا سایہ نہ پاتے تھے کہ اس سے سایہ حاصل کرسکتے تھے جیسے کہ صحیح مسلم کی حدیث۔860 کے الفاظ ہیں۔(وما تجد فيئا فستظل به)یعنی سایہ تو ہوتا تھا مگر بہت کم غداء دوپہر کے کھانے اور قیلولہ نصف النہار میں استراحت کرنے کو کہتے ہیں۔اس سے بعض لوگوں نے استدلال کیاہے کہ جمعہ قبل الزوال ہوتا تھا۔مگر یہ استدلال بے محل ہے۔ دوپہر کا کھانا دیر کرکے کھایاجائے تو بھی اسے غداء ہی کہتے ہیں۔اور نصف النہار کی استراحت میں تاخیر کی جائے۔ تو بھی اسے قیلولہ ہی کہتے ہیں۔ لہذا جمعہ کے بعد کھانے اور قیلولہ کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ جمعہ قبل الزوال ہوتا تھا۔